ابنا: جنیوا سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق یہ مذاکرات جمعہ کی رات کو جنیوا کے مقامی وقت کے مطابق گیارہ بجکر پچیس منٹ پر ختم ہوگئے اور طے یہ پایا ہے کہ اسی مذاکرات کا سلسلہ آج دن میں بھی جاری رہے گا ۔ در ایں اثنا مذاکراتی ٹیم کے ایک قریبی ذریعے نے مذاکرات کے عمل کو اچھا اور مفید قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مذاکرات، ایٹمی مسئلے پر اتفاق رائے ہونے تک جاری رہیں گے ۔ ظریف ، اشٹن اور جان کیری کے مذاکرات کی مزید تفصیلات منظر عام پر نہيں آئی ہیں ۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے نائب ترجمان جاش یرنسٹ نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جاری مذاکرات کے سلسلے میں صہیونی ریاست کے وزیر اعظم بنیامین نتنیاہوکے خیالات پر رد عمل ظاہر کرتےہوئے کہا کہ اس طرح کی تنقید ایک عجلت پسندانہ اقدام ہے ۔ امریکی ذرائع ابلاغ کی رپوٹ کے مطابق جانش یرنسٹ نے جو امریکی صدر باراک اوباماکے ساتھ ریاست نیواورلئان کے دورے پر ہیں ، نامہ نگارو ں کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ مذاکرات بہت مناسب اور تعمیری ماحول میں انجام پارہے ہیں تاہم ابھی حتمی سمجھوتے کے بارےمیں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا اور اس کے لئے وقت درکار ہے ۔
.......
/169